معاشی بحرانوں کے سبب عوام سڑکوں پر آگئی تو سنبھالنا مشکل ہوگا، آفاق احمد

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) پسے ہوئے طبقات کو حقوق نہ دیے گئے تو پھر احساس محرومی کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔تبدیلی سرکار کی ناقص معاشی، خارجہ، داخلہ، پالیسوں کی وجہ سے ملک میں سیاسی،، انتظامی،معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنے کے لیے نظام کی تبدیلی کے ساتھ نئی قیادت کو منظرنامے میں آنا ہوگا۔حقوق نہ ملنے اور،سیاسی، انتظامی، معاشی بحرانوں کے سبب عوام سڑکوں پر آگئی تو سنبھالنا مشکل ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے،ان کا بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت پر تشویش اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیاجس میں موجودہ ملکی سیاسی،انتظامی،خارجی داخلی مسائل اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔خصوصا پارلیمانی نظام کی بساط لپیٹنے اور صدارتی نظام لانے کے حوالے سے ہونے والے اقدامات اور سازشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی نظام کو وطن عزیز کی سلامتی،استحکام، معاشی خوشحالی اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل قرار دیا گیا۔ اس موقع پر UMFPکے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے آفاق احمد کو حضرت پیر ومرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کے 8ویں عرس مبارک کے حوالے سے کراچی میں منعقد ہونے والے 8ویں قومی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے علماء مشائخ تحریک پاکستان والے جذبے سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے دینی، مذہبی قوتوں کو یکجا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وفد میں اقبال ڈار وار ثی، سردار اقبال خان،اور دیگر شامل تھے، آفاق احمد نے کہاکہ انتونیو گوتریس کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں، پانی کے تنازعے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے خطرات کے خلاف پاکستان کے عوام کے احتجاج کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عالمی برادری بھارت کو جنگی جرائم سے روکنے میں کردار ادا کرے، نصف صدی گزرنے کے باوجود کشمیر یوں پر مظالم ختم نہیں ہوئے کشمیر ی بھارت سے ہر جمہوری طریقے سے اپنی آزادی کاحق مانگ چکے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہابے لگا م دہشتگرد کی نشانی ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی آواز دبانے کے لئے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیاں ملک و قوم کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ حکمرانوں کی حساس معاملات پر بچگانہ حرکات و سکنات ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کی نااہل ٹیم عوام کیلئے درد سر بن چکی ہے جو قوم اور تبدیلی سرکار کو لانے والوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ اور ناموس صحابہ کے تحفظ کے بغیر ہمارا ایمان نا مکمل ہے مسلمان قیامت تک ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرتے رہیں گے عقائدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ دراصل حضور پاک ﷺ کی ذات کا تحفظ ہے محبت رسول ہی اصل ایمان ہے نبی آخرالزماں ﷺ کی سیرت طیبہ ہر شعبہ زندگی کے لئے روشنی کا مینار ہے نوجوان نسل مستقبل کی امید ہے اسے عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے مقاصد سے روح شناس کرانا ہمارا فرض ہے کیونکہ ملک کی تقدیر صرف اور صرف نظام مصطفی ﷺ نفاذ سے وابستہ ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کئے گئے وعدے سے انحرافی کی سزا ظالم حکمرانوں کی صورت میں مل رہی ہے قوم توبہ کرے،انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے آغاز نے معصوم اور جرائم سے پاک مہاجر نوجوانوں کیلئے اپنے دروازے کھولنے اور سینے سے لگانے کے اعلان نے امید کی نئی کرن روشن کردی ہے جبکہ بزرگوں سے مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں اہم ٖ فیصلوں کے اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں