ٹوبہ ٹیک سنگھ: پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ایچ آراین ڈبلیو ) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ،والدین اورعلماء کرام اس وائرس کے یکسرخاتمہ کی مہم میں حکومت اورمحکمہ ہیلتھ کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران اورویکسی نیٹرپرزوردیاکہ وہ مزیدمحنت اورایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اس مہم کوکامیاب بنائیں اور100فی صدٹارگٹ مکمل کریں تاکہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی یہ ضلع پولیوفری رہے جبکہ اگلے دودن فالواپ کے تحت ویکسین سے کسی بھی طرح محروم رہ جانے والے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں ۔ایس ڈی پی او نعیم عزیز سدھو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت، اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ نوشین اسرار،چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ممتاز خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود احمد،انچارج ای پی آئی بابر بشیر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے، اس اجلاس میں بتایا کہ اس پولیو مہم کے دوران تین لاکھ اٹھاسی ہزار 192بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کو صحتمند اور معذوری سے پاک زندگی دینے کی کوشش کرنا ہم سب کا مذہبی اوراخلاقی فریضہ ہے۔ ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیرنے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیوقطرے نہ پلانے والے اور پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کرنے یاجھگڑنے والے افراد کے خلاف پرچہ درج کروایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں