پی ایس ایل فور،لاہورقلندرزکا ملتان سلطانزکو141رنز کا ہدف

کراچی(بولونیوز)کراچی میں پی ایس ایل فور کے میچ زور و شور سے جاری ہیں، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی. قلندرز نے ملتان سلطانز کو 141 رنز کا ہدف دے دیا.پی ایس ایل فور کے آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہیں تاہم ملتان سلطانزنےلاہورقلندرزکےخلاف ٹاس جیت لیا اوربالنگ کا فیصلہ کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقلاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنا ئے۔کپتان فخر زمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ویزے 30، گنارتنے 12، سہیل اختر 5، ویسلز 4 حارث سہیل 7 اور سعد علی 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں