کراچی کنگزکوایک رنزسے فتح، گلیڈی ایٹرزکوشکست

کراچی(بولونیوز)گلیڈی ایٹرزکوآخری اوورمیں جیت کیلئے صرف پانچ رنزدرکار تھے لیکن عثمان شنواری کی شاندارگیند بازی کی بدولت ایسا نہیں ہو سکا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور منرو میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔کراچی کنگز کی جانب سے نوجوان بلے باز بابر اعظم 56، منرو 30، انگرام 24 اور افتخار احمد 44 رنز دے کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 191 کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، احمد شہزاداورشین واٹسن میدان میں اترےاورٹیم کے سکورکوآگے بڑھایا۔ احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف57گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی اوربلےبازاچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ گلیڈی ایٹرزکے پانچ بلےبازڈبل فگرہی میں نہ پہنچ سکے۔کراچی کنگز کی فتح میں عثمان شنواری اورعمرخان نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کا آخری اوور دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ آخری اوور میں گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے صرف 5 رنز درکار تھے لیکن عثمان شنواری نے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہونے دیا۔پی ایس ایل کےکوالیفائر مرحلے کے لیے تین ٹیمیں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کر چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ اس فتح کے ساتھ دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں