سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ،بھارتی عدالت بارہ سال بعد آج فیصلہ سنائے گی

نئی دہلی(بولونیوز)سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بھارتی عدالت بارہ سال بعد آج فیصلہ سنائے گی، سانحہ میں جاں بحق 68 افراد میں بیشترکا تعلق پاکستان سے تھا۔انڈیا میں پنچکلا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے کیس میں آج فیصلہ سنائے گی،عدالت نے مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت چارانتہاپسندوں کوملزم ٹھہرایا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فروری 2007 کو اٹاری کے قریب سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکے سے ارسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں