پرانے کپڑے, پرانے جوتے پہننے والا ایک عام شخص دوبارہ دہلی صوبہ کا وزیر اعلیٰ منتخب

پرانے کپڑے, پرانے جوتے پہننے والا ایک عام شخص دوبارہ دہلی صوبہ کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوگیا ,70 میں سے 62 سیٹس جیت کر اس کی پارٹی کلین سویپ کر گئی
انڈیا نیو دہلی کے مسلسل دوسری مرتبہ وزیر آعلی بننے والے اروند کیجروال ۔۔۔۔۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ۔۔۔ اروند کیجروال سرکاری ملازم تھے ۔سرکاری محکموں میں کرپشن دیکھی تو سرکاری ملازمت سے استعفی دیکر سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی پھر سیاست میں داخل ہوئے اپنی پارٹی عام آدمی پارٹی بنائی جسکا انتخابی نشان جھاڑو رکھا پہلے 2013 پھر ہزار پندرہ کے سیٹیس پر الیکشن میں انکی پارٹی نے نیو دہلی صوبہ کے الیکشن جیتے پھر اب 2020 میں نیو دہلی کے صوبے کے 70 سیٹوں میں سے 62 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کیا اور کیجروال پھر سے وزیر آعلی بن گئے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیجروال اب بھی اسی تین کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں جہاں الیکشن اور سیاست اور وزیر آعلی بننے سے پہلے رہتے تھے ان پر کرپشن کے چارجز انکے سیاسی مخالفین تک نہ لگا سکے بی جے پی اور گانگریس کی موجودگی میں کیجروال نے اپنا لوہا منوایا اور صرف اپنی سیٹ نہیں پورے دہلی کے صوبے پر حکومت بنا لی ۔ کیجروال اب بھی بغیر استری کیے کپڑے پہنے ہوئے عام آدمی کی طرح وزیر آعلی آفس جاتے ہیں دلچسپ بات یہ کہ انہوں نے الیکشن میں اپنی پارٹی کی سیٹس رکشے والے ڈھابے والے اور عام آدمیوں کو دی ۔۔میں خود جب دو ہزار تیرہ میں انڈیا میں تھا میں نے انکو سٹیج پر دیکھا تھا اور ان سے سلام کیا تھا کیا کمال آدمی ہے سادہ دھیمہ مگر مدلل لحجہ ۔۔ کیجروال کی آواز اب دہلی سے نکل کر پورے ہندوستان میں پھیل رہی ہے کیجروال نے اپنے پہلے دور حکومت میں انقلابی اقدامات کیے جن میں بجلی کے 80 یونٹس استعمال کرنے والوں کی بجلی فری کردی ۔غریب لوگوں کے لیے پانی کا بل معاف کیا امیروں پر ٹیکسز لگائے غریبوں کو سہولیات دی۔دہلی کے ہسپتالوں میں بیرون ملک سے آنے والے مریضوں پر ٹیکس لگا کر وہ پیسہ دہلی کے غریب مریضوں پر لگایا کہ انکا علاج بھی جدید ہسپتالوں میں فری کیا ۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور علاج کو فری کیا ۔بسوں میں خواتین کے لیے مفت سواری کی سہولت فراہم کی ۔دہلی صوبے میں ایک لاکھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے پولیس میں کرپشن کو واضح کم کیا اور دیگر درجنوں اقدامات کیے جنکی بدولت آج کیجروال 2020 میں نیو دہلی کے 70 میں سے 62 سیٹیس لیکر بھاری اکثریت سے وزیر آعلی بن کر پولیس کی سلامی لی تو انکے جوتے اور انکے کپڑے سب کچھ بتانے کو کافی ہے۔آور یہ کچھ پاکستانی سیاست دانوں کی طرح سستی شہرت نہیں حقیقی سادگی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں