امریکی وبرطانوی اسلحے سے 1 ہزارشہری مارے گئے

یمن(بولونیوز)یمن میں حالیہ جنگی کارروائیوں کے دوران امریکی و برطانوی اسلحے کے استعمال سے ایک ہزار افراد مارے گئے جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں، تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فراہمی روکنے کیلئے واشنگٹن اور لندن پر عالمی دباو میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب میں واقع ملک یمن گزشتہ 4 سال سے جاری جنگ کے سبب انسانی المیے جیسی صورتحال سے دوچار ہے، حقوق انسانی سے متعلق ادارے کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر مشتمل اتحاد نے اپریل 2015 سے اپریل 2018 کے دوران یمن پر 27 غیر قانونی حملے کئے، جن میں امریکی و برطانوی اسلحہ بے دریغ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 203 افراد ہلاک اور 750 زخمی ہوئے، متاثرین میں 120 بچے اور 56 خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں