ابھینندن کے کارناموں کو انڈین اسکولوں میں پڑھایاجائیگا

جے پور(بولونیوز)بھارتی ریاست راجستھان کے طلبہ کو ونگ کمانڈر ابھینندن کی کہانی سکولوں میں پڑھائی جائیگی۔ خیال رہےکہ پاکستان میں گرفتارانڈین پائلٹ کوانڈیا میں بڑھا چڑھا کرپیش کیا جا رہا ہے۔انڈین فضائیہ کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھینندن کے نام نہاد کارنامے کونصاب کا حصہ بنانے کی تجویزراجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ نے دی ہے۔اپنے ٹویٹ میں وزیر تعلیم گووند سنگھ نے کہا کہ ابھینندن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی بہادری کی کہانی کو راجستھان کے نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔یاد رہے کہ انڈین پائلٹ ابھینندن کے بارے میں یہ جھوٹا تاثر عام ہے کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ تباہ کرنے کے بعد اس کا مگ 21 طیارہ نشانہ بنایا گیا تھا حالانکہ کہ حقیقیت یہ ہے پاکستانی شاہینوں نے ابھینندن کا طیارہ مار گرانے کے بعد اسے ناصرف حراست میں لیا بلکہ اس کو ہر طرح کی سہولت اور طبی امداد بھی فراہم کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مدبرانہ فیصلہ کرتے ہوئے انڈین پائلٹ ابھینندن کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا جس کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔ اپنے وطن واپس سے قبل ونگ کمانڈر ابھینندن نے خود تسلیم کیا کہ پاکستانی فوج بہت پروفیشنل ہے لیکن دوسری جانب انڈین میڈیا ہر بات کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں