اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسکولوں میں تشدد فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد (بولونیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کیلئے گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر حکومت سے پانچ مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ فوری طور پر تعلیمی اداروں میں بچوں کے حقوق یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔عدالت نے وزارت داخلہ کو آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشدد کی روک تھام کے اقدامات کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ کیس کی اگلی سماعت پانچ مارچ کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں