ملزم پراپرٹی ٹائیکون نے نیب سے پلی بارگین کرلی

اسلام آباد (بولونیوز) ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی انکلیو کے چیئرمین فرہان چیمہ نے نیب سے 65 کروڑ روپے کی پلی بارگینگ کر لی، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کو ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرہان چیمہ نے نیب کو اپنی پراپرٹی بیچ کر پلی بارگینگ کی درخواست جمع کرائی ہے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کی پپلی بارگین درخواست جمع کرانے کے بعد عدالت نے فیصلہ کیا کہ نیب ملزم کی جائیداد بیچ سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب ملزم کی درخواست برائے فروخت منظور کرتے ہوئے پلی بارگنگ پر عملدرآمد کرے۔ عدالت نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں