گلوکارہ رابی پیرزادہ جنگلی جانور پالنے کے کیس میں بری

لاہور (بولونیوز) گلوکارہ رابی پیرزادہ کو جنگلی جانور پالنے کے کیس میں بری کردیا گیا۔۔ماڈل ٹاؤن کہچری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے سانپ اور مگر مچھ رکھنے سے متعلق کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ گلوکارہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر گلوکارہ کو کیس میں ملوث کیا۔ رابی پیرزادہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد رابی پیرزادہ کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں