عثمان بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، پرویز الہی

لاہور(بولونیوز) مسلم لیگ قاف نے وزیر اعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا.. ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ کرنا تحریک انصاف کا کام ہے، ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ہمارے دور میں اس قدر کام ہوئے کہ اس سے پہلے کسی دور میں اتنے کام نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہم نے کسان کا نقصان نہیں ہونے دیا، کیونکہ ہمارے تمام کاموں کا محور عام آدمی تھا، اب ہمارا تحریک انصاف سے اتحاد ہوا اور پھر جب اسپیکر بنا تو عمران خان نے کہا کہ ہمارا فرق بہت کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فرق کم ہونے کی وجہ سے اسمبلی کم ہے، آپ تجربہ کار آدمی ہیں آپ ہی سنبھالیں، میں نے ان کو بولا کہ آپ نے سیٹ پکڑے رکھنی ہے میں اسمبلی سنبھال لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں