ملتان میں کتے کے حملے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق

ملتان (بولونیوز) پنجاب میں بھی آوارہ کتوں نے خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔ ملتان کے علاقے شیر شاہ میں کتے کے کاٹنے سے چھ سالہ بچہ سجاول جاں بحق ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتے نے حملہ کر دیا۔شیر شاہ میں آوارہ کتے نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے محنت کش کے بچے پر حملہ کر دیا۔ کمسن سجاول موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔۔ ریسیکیواہلکاروں نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دی۔۔۔۔ لخت جگر کی ہلاکت پر ورثا غم سے نڈھال ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں