کوٹری اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ایکسپریس کی بوگی کوآگ لگ گئی

کوٹری (بولونیوز) کوٹری اسٹیشن کے قریبی مٹنگ ریلوے اسٹیشن پر شاہ حسین ایکسپریس کی پاور پلانٹ کی بوگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔۔آگ لگنے سے دو مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے ۔۔۔ شاہ حسین ایکسپریس میں لگی آگ نے ایک بوگی کو جلا کر تباہ کردیا۔۔آگ سے جھلسنے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔۔حادثے کے بعد جلنے والی بوگی کو الگ کر کے ٹرین کو کراچی روانہ کردیا گیا۔۔حادثے کے بعد مختلف ٹرینوں کو کوٹری اسٹیشن پر کچھ وقت کے لئے روکا گیا تھا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں