گوجرانوالہ:گھرکی چھت گرنے سے 3بہن بھائی جاں بحق ، والدین زخمی

گوجرانوالہ (بولونیوز) گوجرانوالہ میں کمرے کی چھت گرنے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین زخمی ہوگئے ۔۔ گوجرانوالہ میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ چراغ آباد میں پیش آیا۔ ملبے تلے دبنے سے آٹھ سالہ کرن ۔۔پانچ سالہ علی اور دو سالہ ساحل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ میاں بیوی زخمی ہوئے ۔۔ پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں میونسپل کمیٹی کی خستہ حال دکانیں گرنے سے ملبے تلے دب کر چار دکاندار زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں