گجرات میں جنونی شخص کا اسکول کے بچوں پر حملہ، 4 بچے زخمی

گجرات (بولونیوز) گجرات میں جنونی شخص نے اسکول کے باہر بچوں پر حملہ کرکے چار طالب علموں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔علاقہ ککرالی میں اسکول کے باہر کھڑے طالب علموں پر جنونی شخص نے چھریوں سے حملہ کیا ۔۔ چار طالب علم احمد ۔ عثمان ۔۔ بلال اور عبداللہ زخمی ہوگئے ۔۔۔ زخمی بچوں کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں