ٹھٹھہ کا مرغی چور کراچی پہنچ کر موٹرسائیکل لفٹر بن گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر جرائم پیشہ عناصر کی آخری منزل بن گیا- ٹھٹھہ کا مرغی چور کراچی پہنچ کر موٹرسائیکل لفٹر بن گیا- گڈاپ پولیس نے 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں یوسف، خدا بخش اور علی نواز شامل ہیں- گرفتار ملزمان سے پستول اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد- پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گاؤں میں مرغی چوری کی وارداتیں کرتا تھا- مچھلی اور گھاس سمیت چھوٹی موٹی چوری کی وارداتیں بھی کی، کراچی پہنچنے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کیں، اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فون بھی چھینا- گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں