فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء غلام دستگیر عرف نانا راجڑکی ضمانت مسترد

سانگھڑ (ایچ آراین‌ڈبلیو) ۔فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء غلام دستگیر عرف نانا راجڑ کی ضمانت انسداددہشت گردی کورٹ نواب شاہ نے مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا – تفصیلات کے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے غلام دستگیر عرف نانا راجڑ کی ضمانت انسداددہشت گردی کورٹ نواب شاہ نے رد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا- غلام دستگیر عرف نانا راجڑ پر 2015 میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل مسلم کے درمیان انتخابی ریلیوں کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد قتل کے مقدمے کے الزام میں مبینہ طور ملوث تھے- جب کہ غلام دستگیر راجڑ نے ہائی کورٹ سندھ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی – آج انسداد دہشتگردی عدالت نواب شاہ نے عبوری ضمانت رد کرتے ہوئے جیل روانہ کردیا
واضع رہے کہ غلام دستگیر راجڑ کچھ روز قبل لندن سے سانگھڑ پہنچے تھے ان کے حوالے سے میڈیا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بھی سامنے آیا تھا – واضح رہےکہ اسی کیس کا دونوں سیاسی پارٹیوں میں تصفیہ بھی ہو چکا ہے جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سانگھڑ دلبر خان نظامانی ودیگر ملوث ملزمان دو سال جیل سے ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں