موٹروے پولیس بھی گٹکا پکڑنے پر لگ گئی، بھاری مقدار برآمد

نوشہرو فیروز (ایچ آراین ڈبلیو) موٹروے پولیس کنڈیارو بیٹ ضلع نوشہرو فیروز میں ہالانی شہر کے قریب سب انسپکٹر عاشق علی ہمراہ جے پی او محمد شعیب اپنی معمول کی پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ لوکیشن 381 کلومیٹر ہالانی قبرستان کے پاس انہیں برنگ سفید کرولا کار نمبر BFM849 . مشکوک حالت میں کھڑی نظر آئی جس کا دائیں طرف کا ٹائر برسٹ تھا اور کار قبرستان کی دیوار سے جا کر لگی تھی افسران کے پہنچتے ہی کار میں سوار دو مشکوک افراد خوفزدہ نظر آئے اور موقع سے فرار ہونا چاہتے تھے مذکورہ افسران نے کنڈیارو بیٹ کے ڈی ایس پی سیدراشدعلی شاھ کہ جو اس وقت اپنی ہمراہ ایڈمن آفیسر قمرزمان اورآپریشن آفیسر منصوراحمد کے پٹرولنگ کر رہے تھے ان کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔ڈی ایس پی سیدراشدعلی شاھ اور دیگر افسران نے کار ڈرائیور محمدابراھیم جو معمولی زخمی تھا اسے فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ کار اور کار سواروں کو مشکوک جان کر محرابپور کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہالانی کو اطلاع دے کر بلایا اور کار کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران کار سے انڈیا کی گٹکا کمپنی سفینہ کے سترہ بیگ جن کی مالیت تقریبا 600000 بنتی ہے برآمد کیا اور دونوں ملزمان محمد ابراہیم ولد محمد صالح سکنہ ڈیرا الھیار اور دوسرا محمد میاں سکنہ جھٹ پٹ کو برآمد شدہ سامان سمیت پولیس اسٹیشن ہالانی کے حوالے کیا گیا ۔ افسران کی کارروائی پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد بھٹی نے افسران کو شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں