اے ایس پی شادمان کی نے 25 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتارکرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے ایس پی شادمان حسن جاوید بھٹی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی 25 سے زائد گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 02 اشتھاری ملزم گرفتار کر لیے، اے ایس پی شادمان حسن جاوید بھٹی نے ایچ آراین ڈبلیوکو بتایا کہ گرفتار، زیورات، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے-ملزمان کے گروہ میں شامل دیگر 3ساتھیوں کی تلاش جاری ہے- ملزمان نے دوران تفتیش متعدد گھروں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان تیموریہ، گلبہار، ا ورنگی ٹاؤن، جمشید کوارٹر، پریڈی ، فیروزآباد کے گھروں کی وارداتوں میں ملوث ہے، اے ایس پی شادمان حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ ملزم علیم عرف لمبا 12 مقدمات میں مختلف کورٹوں سے مفرور ہے، ملزم شوکت عرف سرائیکی کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں، ملزمان کا گروہ 25 سے زائد گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کا انکشافات کر چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں