بحریہ آئیکون میں حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پر ریفرنس، سماعت پر ملک ریاض غائب

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں ہونے والی بے ضابطگی اور حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں دائر ریفرنس بحریہ آئیکون ٹاور کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں ملک ریاض حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے ، احتساب عدالت نے ملک ریاض کو دوبارہ سمن جاری کر دیے، 2 مارچ کو عدالت طلب، بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں ایک ملزم غلام عارف کینیڈا میں ہے، میرا رابطہ ہو گیا ہے، عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا- احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں