رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، میڈیا والے بادشاہ ہیں،جو مرضی چلائیں،عامر خان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، میڈیا والے بادشاہ ہیں،جو مرضی چلائیں،عامر خان نے وضاحت کی کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، میئر کے اختیارات سے متعلق تحریک انصاف کے عدالت جانے کی خبریں خوش آئند ہیں،عامر خان نے کہا کہ آڑتیکل 140 کی حمایت ایم کیو ایم کے مطالبات میں شامل ہے، خوشی ہے کہ پی ٹی آئی مطالبات پر عمل در آمد میں پیش رفت دکھا رہی ہے، ایم کیو ایم کے مطالبات پورے ہونے میں شہر اور عوام کا فائدہ ہے،عامر خان نے بتایا کہ پی ٹی آّئی سے مطالبات کے حوالہ سے کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، حالیہ ملاقاتوں میں ہونے والی پیشرفت سے پر امید ہیں، ہمارے کاندھوں پر عوام کی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں