جاپانی سفارت خانے کے قونصلرریوجی یوساکی کا دورہ الحمراء

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) جاپانی سفارت خانے کے قونصلر ریوجی یوساکی نے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات کی، مختلف ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جاچانی قونصلر کو الحمراء کمیٹی روم میں لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی ادبی وثقافتی سرگر میوں پر بریف کیا گیاجس پر انھوں نے کہا کہ الحمراء پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی وشاندار ادبی وثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اس کا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے،انھوں نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری آرٹسٹ ایسویسی ایشن آف پاکستان کی نمائش بھی دیکھی،وہ نمائش میں آویزاں فن پاروں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کا گہوارہ ہے،دنیا ہماری اقدار کی معترف ہے،21صدی کی تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت مہیاکر رہے ہیں،نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جن کے وژن کو اعلی ٰ اقدار سے اہم آہنگ کرنے کے لئے روز نت نئے پروگرام پیش کئے جارہے ہیں،الحمراء اپنی اقدار کا امین ہے،اس ادارے کی کارکردگی سے بے حدد متاثر کن نتائج برآمدہورہے ہیں جس کا ثبوت عالمی سطح کے وفود کا گاہے بگاہے الحمراء کا رخ کرنا ہے،دنیا ہمارے پر ُامن رویوں سے آشکار ہوچکی ہے،ہم اپنے ملک کے سوفٹ امیج کو بہتر بنانے میں شب وروز مصروف عمل ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارایہ عزم اس پختگی سے جاری رہے گا،الحمراء اپنی احسن روایات کی پاسداری کر رہا ہے۔ جاپانی قونصلر ریوجی یوساکی نے اپنے دورہ الحمراء کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے الحمراء کی ثقافتی کاوشوں کو بھر سراہا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے جاپانی قونصلر کو الحمراء کی شائع شدہ کتب کا تحفہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں