چین میں‌کورونا وائرس سے ہلاکتیں‌ ایک ہزار سے زائد ہوگئیں

بیجنگ (بولونیوز) چین میں‌کورونا وائرس سے ہلاکتیں‌ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہیں، پینتالیس ہزار سے لگ بھگ متاثر ہیں.. دنیا بھر میں‌مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے.. عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا ہے..عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں. کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔دوسری جانب جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں موجود 3 ہزار 700 افراد میں سے مزید 39 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں