پی ایس ایل،کنگزکویونائیٹڈ گلیڈی ایٹرزکوقلندرنے ہرادیا

لاہور(بولونیوز)پی ایس ایل میں کراچی کنگزکے ستارے گردش میں آ گئے،اسلام آباد یونائیٹڈ سے پھرشکست سےدوچار، آصٖف علی کی طوفانی اننگز نے سٹار بولرز کی درگت بنا دی۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر ٹاپ سے محروم کر دیا، کرکٹ میلے میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔دبئی میں کرکٹ کا بخار، چھکے چوکوں کی بھرمار عروج پر ہے۔ ایک سو اڑسٹھ رنز میں بابر اعظم کے اڑسٹھ اور لیونگ سٹونز کے چھپن رنز شامل ہیں۔ سٹارز سے بھری کراچی کنگز، آصف علی کی شاندار پرفارمنس کے آگے بے بس نظر آئی، ان کے 38 گیندوں پر 70 رنز، پانچ چوکے اور چھ چھکوں نے سب کو دن میں تارے دکھا دیئے۔عثمان شینواری کی خوب پٹائی ہوئی جس سے اپنی ٹیم پربھاری پڑتے نظرآئے،دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ والے پانچ وکٹ سے جیت کر باہر آئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورقلندرز کی دھمال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نڈھال ہوئی،بولرزنے کمال دکھاتے ہوئے حریف بلے بازوں کوایک سوچھ پرماربھگایا۔نوجوان سندیپ لیمی چنے اچھا کھیلتے ہوئے چار وکٹوں سے مین آف دی میچ کا اعزازپایا۔جواب میں آسان ہدف پرکپتان اے بی ڈویلیئرزنے فاتحانہ47رنز،حارث سہیل نے33رنزبنائے اورجیت کرناٹ آؤٹ واپس آئے۔دوراؤنڈ تک کے سرفہرست گلیڈی ایٹرزہارکرٹاپ پرنہ رہ سکے۔پی ایس ایل میں آج بھی دومیچ کھیلے جائیں گے، سہ پہر ساڑھے چار بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہو گا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات نو بجے مدمقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں