پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ مکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفہرست

لاہور(بولونیوز)پی ایس ایل فورکا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، واحد سینکڑہ کولن اِنگرام نے جڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفہرست ہیں۔ لاہور قلندرز بڑے ٹوٹل، حسن علی زیادہ وکٹوں اور عمر اکمل کل سکور میں سب سے آگے ہیں۔دبئی کے بعد شارجہ میں میچز کا بھی کوٹہ پورا ہوا۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر ٹیم ٹوٹل میں لاہور قلندرز کامیاب، ملتان سلطانز کے خلاف جوابی اننگز میں دو سو چار رنز بنائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوتھے ایڈیشن میں واحد سنچری میکر کراچی کنگز کے کولن انگرام ہیں، ایک سو ستائس رنز کی انفرادی اننگز کے ساتھ سرفہرست، ٹوٹل سکور میں عمر اکمل ٹاپ پر ہیں، بیٹسمین کے پانچ میچز میں 200 رنز ہیں۔ پشاور زلمی کے حسن علی کی پانچ میچز میں پندرہ وکٹیں، تین بار چار چار شکار کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں