نیٹ فلکس نے9 ٹی وی شوز ہٹادیئے

:(بولونیوز)‌امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے مختلف ممالک کی درخواست پر 9 ٹی وی شوز ہٹادیئے۔سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کو مختلف ممالک کی جانب سے چند ٹی وی شوزسروس سے ہٹانے کی درخواست کی گئی جس پر نیٹ فلکس نے 9 ٹی وی شوز کی فہرست جاری کی ہے جو اب نیٹ فلکس پر ان ممالک میں دستیاب نہیں ہوں گے۔جن میں سنگا پور میں ’’دی فرسٹ ٹمپٹیشن آف کریسٹ، دی لاسٹ ہنگ اوورز اور بھنگ کے موضوع پر تین شوز ’’ککنگ آن ہائی، دی لیجنڈ آف420 اور ڈس جوائنٹڈ‘‘ شامل ہیں ۔اسی طرح جرمنی میں ’’نائٹ آف دی لیونگ ڈیڈ‘‘ ، ویتنام میں’’فل میٹل جیکٹ‘‘ نیوزی لینڈ میں’’دی باڈی‘‘ اور سعودی عرب میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق پروگرام اب نیٹ فلکس پر نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں