ویتنام میں ہاتھوں سے مچھلیاں پکڑنے کا سالانہ میلہ

ہنوئی(بولونیوز)ویتنام میں واٹر فیسٹیول کے موقع پرمچھلیاں پکڑنے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ویتنام کے مختلف صوبوں سے اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیردریا سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔ماہی گیروں نے مچھلیاں پکڑکرخوب مزے کئے۔ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔اس مقابلے کی خاص بات مچھلیاں کانٹے یا جال کواستعمال کئے بغیرہاتھوں سے پکڑنی تھیں جو کہ انتہائی مشکل کام ہے اس کے باوجود متعدد لوگ کوشش کے بعد مچھلیاں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فشنگ مقابلے میں خواتین بھی شریک تھیں جو مچھلیاں پکڑنے پر تماشائیوں سے داد وصول کرتی رہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں سات کلو وزنی مچھلی پکڑنے والے کو انعام دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں