علی ظفرکوبھارت آمد پرانتہا پسندوں کی سبق سکھانے کی دھمکی

لاہور(بولونیوز)علی ظفرکا شمارمعروف گلوکاراوراداکارکے طورپرہوتا ہے،انہیں بھارتی انتہاپسند بالواسطہ طورپربھارت میں دوبارہ آنے پر سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبول ہیں۔ بھارتی مداح ان کے گن گاتے ہوئے نہیں تھکتے تھے تاہم مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد وہ علی ظفر کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان کے پالیسی بیان کو علی ظفر نے سراہا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تعریفی کلمات کہے اور اس کے ساتھ ہی بھارتی انتہا پسندوں نے علی ظفر کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں