نامور اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

لاہور (ایچ آراہن ڈبلیو) نامور اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں، اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اداکارہ 4 برس قبل اپنے شوہر عابد بٹ کے انتقال کے بعد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔

اداکارہ کے پاس اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔ حکومت کی جانب سے ان کی مدد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھیں۔ اب جمعہ 7 فروری کو اداکارہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں