شان کا نئی فلم ‘پیار ہو جاتا ہے پھر سے’ بنانے کا اعلان

لاہور(بولونیوز)معروف اداکاراورہدایتکارشان شاہد نے نئی فلم پیارہوجاتا ہے پھرسے بنانے کا اعلان کردیا،انہوں نے سوشل میڈیا پراپنی نئی فلم شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان کی مذکورہ فلم میں اداکارریما خان بھی اداکاری کے جوہردکھائیں گی۔یاد رہے کہ ریما خان اور شان شاہد نے کیریئر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلمبلندی سے کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد دونوں فنکاروں نے بےشمار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، شان کی نئی فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شان کی یہ فلم رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور شوٹنگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں