ارباز اور ملائکہ کے بیٹے آرہان خان کی بالی وڈ میں انٹری

ممبئی(بولونیوز)سلمان خان کے بھتیجے 16سالہ آرہان فلم’’دبنگ 3‘‘میں اسٹنٹ ڈائریکٹرہونگے،اربازخان اورملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔نامور بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔ بالی وڈ میں سلمان خان کو نئے اداکار اور اداکاراؤں کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی وڈ کو دئیے ہیں اور اب اپنے بھتیجے کو متعارف کرا رہے ہیں تاہم 16 سالہ ارہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیرئیرکی شروعات کر رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرہان خان فلم کے ہدایتکارپربھودیواکیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پُرجوش ہیں اور بیٹے کی خوشیوں میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں