خطروں سے کھیلنے والوں کیلئے پہاڑوں پرخطرناک جھولا نصب

کیوٹو(بولونیوز)ایکواڈورمیں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے پہاڑوں پرخطرناک ترین جھولانصب کیا گیا ہے جس کے نیچے گہری کھائی ہونے کے سبب جھولا جھولنے والوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑ کے کنارے میں دنیا کا خطر ناک ترین جھولا نصب کیا گیا ہے۔ ہرے بھرے پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کو ایک درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے۔واضح رہے اس جھولے میں بیک وقت ایک ہی فرد جھول سکتا ہے تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انہیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں