ارشاد رانجھانی،فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)ارشاد رانجھانی پرفائرنگ میں ملوث رحیم شاھ کو پولیس نے حراست میں لے لیارحیم شاھ کی گرفتاری ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی کی شروعاتی فائینڈنگ کے بعد عمل میں آئی۔اگرارشاد رانجھانی کسی کرائم میں ملوث بھی تھا تواسے زخمی کرنے کے بعد اسپتال منتقل کرنا لازم تھا۔سیلف ڈفینس کے حق کی بھی حدود ہیں۔کسی کو بھی سیلف ڈفینس کی آڑمیں ظلم کرنے کا حق حاصل نہیں۔جب ارشاد زخمی ہوگیا تواسے فورن اسپتال منتقل کرنا ضروری تھا۔موقعہ پرکھڑے تماشا دیکھنے والےدیگرافراد کیخلاف بھی کارروائی پرغورکررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں