سکیورٹی فورسزکے حق میں بیان،’ملک ماتوڑکے’ کا قتل

پشاور(بولونیوز)شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کےزہریلے پروپگنڈے کاموثرجواب دینے والی آوازخاموش کردی گئی، سکیورٹی فورسزکے حق میں بیان دینے پرشمالی وزیرستان میں’ملک ماتوڑکے’ کواُنکے گھرمیں قتل کردیا گیا۔وطن کی محبت سے سر شار پی ٹی ایم کے زہریلے پرو پیگنڈے کے خلاف اٹھنے والی آواز خاموش، سکیورٹی فورسزکے حق میں بیان دینے پرشمالی وزیرستان میں ملک ماتوڑکے کوان کے گھرپرقتل کردیا گیا،ملک ماتوڑکے نے پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا تھا۔دہشت گرد شہریت کے خلاف آپریشن کے دوران ملک ماتوڑکے فورسز کے ساتھ تھے، آپریشن میں فورسز نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا نہ کوئی غیرقانونی کام،بیان کے بعد پی ٹی ایم نے ملک ماتوڑکےکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم نے ملک ماتوڑکےبھانجے سے بھی فورسزکےخلاف بیانات دلوائے،ملکماتوڑکے نے اپنے بھانجے کے بیان کو مسترد کر دیا تھا، شہریت اللہ کا والد بھی بیٹے کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں