نوازشریف کی سزا معطل،درخواست پرکل سماعت

اسلام آباد(بولونیوز)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے نیب کونوٹس جاری کردیا۔نوازشریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست واپسی سے متعلق متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دینا چاہتے ہیں، پہلے دی گئی درخواست کی بنیاد پر نہیں۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست گزار کا استحقاق ہے وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی سمیت 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے نوازشریف کو دونوں درخواستوں میں سے ایک واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں