شہبازشریف کی درخواست ضمانت پررہائی،اعتراض مسترد

لاہور(بولونیوز)لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت پررہائی کی درخواست کے معاملے پرنیب کا بینج پراعتراض مسترد کرتے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قراردے دی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردارشمیم خان نے کہا شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں