اصغرخان کیس،4 ہفتے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ نے اصغرخان عمل درآمد کیس میں ملوث افسران کے خلاف 4 ہفتے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیاجسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3رکن یبنچ نے اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کورٹ مارشل کارروائی کیوں نہیں شروع ہوئی، نوے کی دہائی میں بانی متحدہ اورایمکیوایم کوبھی پیسے ملے تھے،کیس میں ان کا نام سامنے آیا نہہی ایف آئی اے رپورٹ میں میں کوئی ذکرہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے رپورٹ میں بانی ایم کیو ایم کا نام تھا، وہ اب پاکستان میں نہیں، متحدہ بانی اور دیگر ملزمان کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے بات چیت جاری ہے، جس میں بہت جلد اہم پیشرفت متوقع ہے۔ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف آئی اے تو ہاتھ کھڑے کرنا چاہتا ہے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں