قائد آباد،نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ،کارسوارجاں بحق

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے قائد آباد میں کار پر فائرنگ سے کار سوار حبیب شاہ قتل،مقتول کے ملیر کے بیشترعلاقوں میں جائیداد پر حق ملکیت کے تنازعات تھے۔گاڑی سے زمینوں کے حوالے سے عدالتی چارہ جوئی کی کافی دستاویزات ملی ہیں۔مقتول پولیس اہلکارنہیں بلکہ پی کی وارکا رضاکارتھا، گاڑی سے پی کیوآرکا کارڈ ملا ہے۔مقتول حبیب شاہ کی گاڑی سے ایک پستول اور پولیس موبائل پر لگائی جانے والی لائٹ بھی ملی ہے۔زمینوں پرقبضوں کے حوالے سے مقتول کے کئی تنازعات بھی ہوئے، بیوی کو بھی قتل کیا جاچکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں