جعلی اکاؤنٹس،وزیراعلی سندھ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا

کراچی(بولونیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤںٹس کیس میں مرادعلی شاہ اوربلاول بھٹوزرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ کیس کونیب کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست دائر کردی ہے۔مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں وفاق، نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے جعلی اکاؤنٹس معاملہ کی تحقیقات کرنا تھی لیکن جے آئی ٹی میرے خلاف جعلی اکاؤنٹس ٹرانزیکشنز میں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں