بریگیڈتھانہ،گٹکا،ماوا کی کھلے عام فروخت،پولیس اہلکارملوث

کراچی(بولونیوز)بریگیڈ کے علاقے میں پولیس سرپرستی میں مضرصحت گٹکے کی کھلے عام فروخت جاری ہے،علاقے میں واقع کیبن اورپان کی دکانوں سے ہفتہ وارہزاروں روپے بھتہ وصولی۔ تھانے کے دو سپاہیوں نے علاقے میں اپنے من پسند گٹکے اورماوے کی فروخت جاری رکھنے کے لئے دیگرگٹکےاورماوے کی فروخت وسپلائی کوبند کرارکھاہے۔شہربھر میں مضرصحت گٹکےاورماوے کی فروخت اورسپلائی پرپابندی کے عدالتی حکم کوبریگیڈ پولیس نے نظراندازکرتے ہوئے نظامی روڈ،بذرٹہ لین،اے بی سینیا لین،سبزی مارکیٹ، جیکب لائن،کچہ روڈ،چڑھائی روڈ اوردیگرعلاقے میں مضرصحت گٹکے اورماوے کی کھلے عام فروخت وسپلائی شروع کردی ہے۔ بریگیڈ تھانے کے ہی دواہلکاروں ظفراورعمران نےلائنز ایریااوراطراف کے علاقوں میں اپنے من پسند گٹکےاورماوے کی فروخت وسپلائی کوجاری رکھوانے کے لئے دیگرگٹکے اورماوے کی سپلائی وفروخت کوبند کرادیا ہے۔ظفراورعمران نامی اہلکاروں نے ڈبے شاہ مزارکے قریب بابرچھالیہ والے کا مضرصحت گٹکے کا بڑا کارخانہ آباد کرادیا جہاں سے پولیس ہفتہ واربھتہ وصول کرتی ہے۔دونوں اہلکاروں نے گٹکےاور ماوے کی سپلائی وفروخت کے لئے اکبر،اصغر،اویس چائے والا،عباس اوراسدعرف ڈوڈا نامی افراد کورکھا ہوا ہے۔پرائیویٹ افراد علاقے میں واقع پان کی دکان اورکیبن والوں کوپولیس اہلکاروں ظفراورعمران کا مال فروخت کرنے کے لئے رکھواتے ہیں اوراگرکوئی مال فروخت کرنے سے منع کرے تو اس دکانداد یا کیبن والے کو دونوں اہلکاراٹھا کرلے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں