بن قاسم،کم سن بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش،مسجدکامولوی گرفتار

کراچی(بولونیوز)بن قاسم پپری میں مسجد کے مولوی کی کم سن بچے کیساتھ ذیادتی کی کوشش۔پولیس نے کوملزم گرفتار کر لیا۔ملزم محمد اسلم مقامی مسجد میں بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتا تھا۔متاثرہ بچے کے دو بھائی بھی قرآن پڑھنے مسجد میں آتے ہیں۔آج مسجد سے دو بچوں کی واپسی پر والدین پریشان ہوئے۔تیسرے بیٹےکو ڈھونڈتے ہوئے مسجد پہنچے تو بچےنےمولوی کی حرکت کے بارے میں بتایا۔بچے کےوالد کیجانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو میڈیکل کیلئے روانہ کیاجا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں