ڈکیتوں اورپولیس میں فائرنگ تبادلہ،ایک ڈکیت گرفتار،ایک فرار

کراچی(بولونیوز)سچل میں ملک سوسائٹی کے قریب پولیس اورڈکیتوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ذخمی ملزم سمیت دوملزمان گرفتار۔گرفتارملزمان کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب،جسکی تلاش جاری ہے۔گرفتاردونوں ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں اورموبائل فونزبرآمد۔پولیس نےملزم سے اسلحے کے زور پرچھینی گئی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تحویل یں لے لی۔ملزمان نے برآمد گاڑی پیراڈائزبیکری سے چھینی تھی۔ملزمان نے مبینہ ٹاؤن، گلشن اقبال اورسچل میں چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔گرفتارملزمان میں آصف اورطاہر شامل ہیں۔پولیس ضابطے کی کارروائی کر رہی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں