ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی(بولونیوز)سپراسٹارماہرہ خان کوفلم نگری میں پہچان بنانے پرانٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈِسٹِنکٹوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن جمعے کے روز دبئی میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرماہرہ خان کوفلم نگری میں پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔خوبرو اداکارہ نے ایوارڈ تقریب میں کویت کی مشہور برانڈ لیبرجوزی کا ہلکے آسمانی رنگ کا جھل مل کرتا ہوا لباس زیب تن کیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاد رہے کہ ماہرہ خان کو سال 2017 میں لبنان کے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں