امریتاسنگھ،سیف علی خان کوگھرسے نکالنے،ٹارچرکرنیکا الزام لگا

ممبئی(بولونیوز)نوے کی دہائی میں اپنی بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ امریتا سنگھ آج اپنی 61 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ امریتا نے 36 سال پہلے فلم بیتاب سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ امریتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔اس دور میں بالی ووڈ کا ہر سرکردہ اداکار۔ ہدایت کار امریتا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھاتاہم امریتا کی جوڑی سب سے زیادہ سنی دیول کے ساتھ۔ پسند کی گئی۔سنی دیول، روی شاستری اور ونود کھنہ سے امریتا کے افئیر کے چرچے بھی خوب رہے۔ لیکن اس پنجابی لڑکی کو پسند آئے بالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان۔ دونوں کی عمر میں بارہ سال کا فرق تھا تاہم پھر بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے شادی تو کر لی لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک چل نہیں سکی۔ شادی کے کچھ سالوں بعد سال 2004 میں دونوں کا طلاق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امریتا پر گالی دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریتا نے شادی کے بعد ہی فلمیں چھوڑ دی تھی۔ سیف۔ امریتا کے دو بچے بھی ہیں۔ جس میں ایک بیٹا ہے ابراہیم اور دوسری بیٹی ہے سارہ علی خان۔ سارا تو فلم صنعت میں دو فلموں کے بعد ہی ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکی ہیں۔چھوٹی سی عمر میں امرتا سنگھ سے شادی، طلاق اور پھر کرینہ کپور جیسی خوبصورت ہیروئن سے شادی کرنا، چھوٹے نواب کی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ سیف علی خان کی عمر ابھی اکیس سال کی تھی کہ ان کی اپنے وقت کی معروف ہیروئن امرتا سنگھ سے ہو گئی۔ امرتا کی عمر اس وقت 33 سال تھی۔ پہلی ملاقات میں ہی دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہو گئے۔ اور ایک دوجے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کی شادی کا فیصلہ جتنا دنیا کے لئے چونکانے والا تھا، اتنا ہی دونوں کے گھر والوں کے لئے بھی تھا لیکن ایک دوسرے کے پیارمیں ڈوبے سیف اور امرتا نے دنیا کی پرواہ کئے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اخر کار وہ وقت بھی آ گیا جب اکتوبر 1991ء میں سیف اور امرتا کی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ شادی کے بعد ان کے دو بچے بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں