ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیئے،مریم نواز

لاہور(بولونیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جانتےہوئےبھی میاں صاحب کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں کارڈیک یونٹ ہی نہیں، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل روانگی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا جانتے ہوئے بھی کہ نواز شریف کو دل کا مرض ہے سمز لایاگیا، میاں صاحب کو ایسے اسپتال لایاگیا، جہاں کارڈیک یونٹ ہی نہیں، جب کارڈیک یونٹ ہی نہیں تو علاج کیسے ہوسکتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے علاج میں بھرپور غفلت برتی گئی، کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی،وہاں سے پھرجیل لایاگیا،جیل سے سروسزاورپھردوبارہ پی آئی سی جانے کوکہاگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے مزید کہا میاں صاحب نے کہا یہ غیرسنجیدہ رویہ ہے، واپس جیل بھجوایا جائے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔خیال رہے وازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کردیا تھا اور جیل جانے کا کہا تھا، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو جیل منتقل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد نواز شریف کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، روانگی کے وقت مریم نواز اور نواسی بھی ہمراہ تھیں۔گذشتہ روز بھی نوازشریف جیل جانےپربضد تھے جبکہ محکمہ داخلہ کانوازشریف کوپی آئی سی منتقل کرنےپراصرار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں