سسرالیوں کا تشدد،سسرسے حلالہ کرنے پر مجبورکردیا

بھارت(بولونیوز)بھارت میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے ان کو سسرالیوں کی جانب سے مسلسل حلالے پر مجبور کیا جارہا ہے۔بھارتی شہر بریلی کی رہائشی ایک مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں سسرالیوں کی جانب سے پہلے شوہر سے طلاق دلوائی گئی اور پھر سسر کے ساتھ حلالہ کرنے پر مجبور کیا گیا، اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں شوہر کے چھوٹے بھائی کے ساتھ حلالے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔متاثرہ خاتون کی بہن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کے بہن کی شادی 5 جولائی 2009 کو ہوئی تھی، شادی کے دو سال بعد ہی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اس پر تشدد کرنا شروع کردیا۔خاتون کی بہن نے بتایا کہ اس کے سسرال والے اس کو نازیبا الفاظ سے مخاطب کرنے لگے، اس کو کھانا دینا بند کردیا اور بات بات پر اس کو مارتے، مارنے پیٹنے اور کمرے میں بند کرنے کا یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا جس کے بعد 15 دسمبر 2011 کو اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔کچھ عرصہ گزر جانے کے بعدسسرال والوں نے اپنے بیٹے کو سمجھایا کہوہ دوبارہ اسی سے شادی کرلےجس کے بعد یہ طے ہوا کہ اس کی سابقہ بیوی کا حلالہ اس کے باپ سے کرایا جائے، خاتون نے ایسا کرنے سے انکارکیا توسسرالیوں نے پھراس پرتشدد کیا اورنہایت خطرناک قسم کے انجکشن دینے لگے۔آخرکاربہن کی شادی اس کے سسرسے کرادی گئی جس کے بعد 10دن مسلسل وہ اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اورپھراسے طلاق دے دی جس کے بعد خاتون کا نکاح دوبارہ اپنے سابق شوہر سے کرادیا گیا۔کچھ سال بعد جنوری 2017 میں اس کے شوہر نے دوبارہ اسے طلاق دےدی،اوراب پھراس کے سسرال والے اسےاپنے ہی دیورکے ساتھ حلالہ کرنے پرمجبورکررہے ہیں۔خاتون نے اپنے شوہراورسسرال والوں کے ظلم وزیادتی سے تنگ آکرعدالت سے رجوع کیا جس کی سماعت 15 فروری کو کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں