میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعوی،علی ظفر9 فروری کو طلب

لاہور(بولونیوز)لاہورکی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں گلوکارعلی ظفرکو 9 فروری کوطلب کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفرپرجنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تو گلوکار نے بھی قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکا دیا۔ علی ظفر نے لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ جس میں میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور عدالت سے استدعا کی گی تھی کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے گلوکار علی ظفر کو 9 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں