عامر خان اپنے بیٹے کو بالی وڈ میں متعارف کرانے کے خواہشمند

نئی دہلی(بولونیوز)بالی وڈ میں ایک جانب جہاں کئی فنکار انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں وہیں کئی نامور فنکار اسی نعرے کے برعکس اپنی اولاد و رشتہ داروں کو فلموں میں متعارف کرانے کے لیے ہر ممکن جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالیہ مثال بن کر سامنے آئے ہیں بالی وڈ کے سب سے کامیاب ہیرو اور مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان۔بالی وڈ کو 3 ایڈیٹس، پی کے، دنگل، تارے زمین پر جیسی کئی ایورگرین اور سپر ہٹ فلمیں دینے والے عامر خان اب اپنے بیٹے جنید خان کو بھی فلموں میں متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اداکارکا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اِن کے 26 سالہ بڑے بیٹے جنید خان کے لیے بالی ووڈ میں ڈیبیوسے متعلق اچھے اسکرپٹ کا انتظارکررہا ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے میری زندگی پرمبنی فلم میں میرے کردارکو بہت بہترین اندازمیں جنید ہی ادا کرسکتا ہے۔عامرخان نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک سال سے تھیٹرکررہا ہے لیکن میں اسکرین کی طاقت پریقین رکھتا ہوں جس کے لیے جنید کوبہت کچھ کرنا ہوگا۔ایک باپ ہونے کے ناطے میرا جنید کو یہی مشورہ ہے کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرے جس میں واقعی کرنے والا کردارہو۔ یہ ہی وہ قانون ہے جس پرمیں نے بھروسہ کیا اوراسی کے مطابق چلا بھی۔ فلم میں ہیرو بننے سے زیادہ ایک جاندارکردارادا کرنا زیادہ بہترہوتا ہے اوریہ ہی اداکاری کا مزہ بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارنے مزید کہا کہ ان کے پورے کریئرمیں ان کے مداحوں نے ہمیشہ فلموں میں کیے جانے والے ان کے کرداروں کے نام سے یاد کیا، اوریہ ہی مجھے اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جوکردارمیری جانب سے ادا کیا گیا ہے وہ واقعی جاندار تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں