رنبیر کپور کا شاہ رخ خان سے انوکھی خواہش کا اظہار

ممبئی(بولونیوز)بالی وڈ کے اکلیٹی ہیرورنبیرکپورنے شاہ رخ خان کے ساتھ پولیس کانسٹیبل بننے کی خواہش ظاہرکردی۔تفصیلات کے مطابق ایک ایوارڈ تقریب میں رنبیرکپورنے بتایا کہ چند سال قبل مجھے پولیس کانسٹیبل نے روکا اور آدھے گھنٹے کا درس دیا کہ میں کس طرح غلط فلمیں کر رہا ہوں اور اب مجھے پولیس آفیسر کے کردار پر مبنی فلم کرنی چاہیے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ واقعی مجھے آج تک پولیس کے کردار پر فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کی بات پر اُن کے ساتھ کھڑے شاہ رخ نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں 26 سال ہو گئے لیکن میں نے آج تک پولیس کا کردار ادا نہیں کیا اس لئے پہلے میں پولیس کا کردار ادا کروں گا اس کے بعد تم کرو گے۔ رنبیر نے شاہ رخ سے وعدہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ جس فلم میں آپ پولیس آفیسر بنیں گے میں اس فلم میں آپ کا کانسٹیبل بنوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں